مرغی اورانڈے مہنگے،شہریوں نے بڑا مطالبہ کردیا

May 10, 2026 | 11:47:AM
مرغی اورانڈے مہنگے،شہریوں نے بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابوبکر ارشد)برائلر گوشت کی سرکاری قیمت مقرر ہونے کے باوجود شہریوں کو مقررہ نرخ پر گوشت دستیاب نہ ہو سکا۔
 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برائلر کی سرکاری قیمت 540 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں گوشت مختلف قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں برائلر550 سے 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو اضافی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی فرق دیکھنے میں آرہاہے، سرکاری نرخ 230 روپے فی درجن مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں انڈے 245 روپے فی درجن میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشیدگی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی برقراررہی؛ وزیرخزانہ
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔