مرغی،چکن ،بیف اورانڈےمزید مہنگے،سرکاری قیمتوں پرعملدرآمدکامطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابوبکر شیخ)برائلرمرغی،چکن اوربیف سرکاری قیمتوں کے برعکس من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگا۔
مرغی کے گوشت کاسرکاری ریٹ 504روپے ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں 20سے 25روپےمہنگا فروخت ہورہاہے جبکہ پرچون مارکیٹ میں برائلر گوشت 520سے 525روپے میں فروخت ہورہاہے۔
مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے مقررہے لیکن وہ اوپن مارکیٹ میں2400سے 2800روپے کلو میں فروخت ہورہاہے،بیف بھی سرکاری قیمت 800کی بجائے 1200روپے کلو میں فروخت ہورہاہے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کاطبی معائنہ؛پمز انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا
فارمی انڈوں کا ریٹ 238روپے مقررہے لیکن مارکیٹ میں 245سے 250روپے درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔
شہریوں کاکہناہے کہ مرغی کا گوشت بھی اب غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، شہریوں نے مرغی اورانڈوں کو سرکاری ریٹس پر فروخت کرنے کا مطالبہ کیاہے۔