سستا پروٹین بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر،مرغی اورانڈے مہنگے

Aug 30, 2026 | 12:10:PM
سستا پروٹین بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر،مرغی اورانڈے مہنگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افشاں رضوان)سستا پروٹین بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہونے لگا۔
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے سرکاری نرخ اور اوپن مارکیٹ میں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آگیا۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 483 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے,دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 241 روپے فی درجن مقررہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں انڈے 260 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے، ایسے میں گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں فرق نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی عمرہ میں نواز شریف سے ملاقات
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کروائے اور مقررہ قیمت سے زائد پربرائلر گوشت اور انڈے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔