روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 284.47 روپے سے بڑھ کر 284.56 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر ڈالر مہنگا ہورہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں 11سے17 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر50 پیسے مہنگا ہوکر 287.50 روپے پر پہنچ گیا،انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 2 روپے 94 پیسے پر پہنچ گیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 1.44 روپے مہنگا ہوکر 338.95 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.64 روپے مہنگا ہوکر 393.44روپے ،یو اے ای درہم 52 پیسے اضافے سے 78.77 روپے ، سعودی ریال 45 پیسے مہنگا ہوکر 77روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کے سابق امیدوار مولانا خان زیب قاتلانہ حملے میں شہید