باجوڑ؛قاتلانہ حملے میں اے این پی رہنما مولانا خان زیب ساتھی سمیت شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد جان)باجوڑمیں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار مولانا خان زیب قاتلانہ حملے میں اپنے ساتھی سمیت شہیدہو گئے جبکہ3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور باجوڑ سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار مولانا خان زیب کو نامعلوم افراد نے تحصیل خار ہیڈ کوارٹر سے چند قدم کے فاصلے پر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ان کے ساتھ ایک اور ساتھی ڈاکٹر طارق بھی شہید ہوگئے۔ جبکہ واقعہ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مولانا خان زیب باجوڑ میں 13جولائی کو ہونے والے امن پاسون کے حوالے سے کمپین کررہے تھے کہ شنڈئی موڑ میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے مولانا خان زیب اور ان کے ایک ساتھی ڈاکٹر طارق بھی موقع پر شہید ہوگئے جبکہ تین ساتھی شدید زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کیخلاف جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے"کور کمانڈرز کانفرنس شرکا