ملک میں نیا مغربی سسٹم داخل،شدید بارشیں،سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ کا الرٹ جاری

Jul 10, 2025 | 18:36:PM
ملک میں نیا مغربی سسٹم داخل،شدید بارشیں،سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ کا الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نےملک بھر میں  11 جولائی سے17 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے بیشتر علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  مرطوب ہوائیں13 جولائی سے مزید شدت اختیار کریں گی جبکہ 13 جولائی کی شام سے ایک نیا مغربی سسٹم ملک میں داخل ہونے کی توقع ہے،11 سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک اور کہیں کہیں شدید بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ  میں گرج چمک اور کہیں کہیں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے ،نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش متوقع ہے،فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں بھی گرج چمک بارش کا امکان ہے۔  

خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، شانگلہ ،بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت میں گرج چمک ڈی آئی خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ میں گرج چمک  بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، ہنگو اور کرم میں گرج چمک اور کہیں کہیں شدید بارش متوقع ہے۔ 

موسم کا حال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے کہ  11 جولائی کی رات اور 13 سے 16 جولائی کے دوران گلگت بلتستان کے علاقوں دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، کھپلو، شگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

 بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال میں 11 جولائی اور 13 سے 17 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی،لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور لیہ میں 11 جولائی اور 13 سے 17 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی میں 11 جولائی اور 13 سے 16 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے،موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بولان، بارکھان، نصیرآباد، قلات، لسبیلہ، خضدار میں 11 جولائی اور 13 سے 16 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہےجبکہ  آواران، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں 11 جولائی اور 13 سے 16 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے۔

سندھ کے اضلاع تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ میں 15 سے 17 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے،دادو، جیکب آباد، خیرپور، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد اور کراچی میں 15 سے 17 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

14 سے 17 جولائی کے دوران مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر کے پہاڑی ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا خطرہ ہے،ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور بلوچستان کے پہاڑی ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا خطرہ ہے،سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد، راولپنڈی کے پہاڑی ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔

17 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے،14 سے 17 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں بند ہونے کا بھی امکا ن ہے،بارش، تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی کے باعث کچے مکانات، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز ،گاڑیوں اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ 

این ڈی ایم کی جانب سے سیاحوں اور عام شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ کے لیے بروقت اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 

اُدھر کشمیر کے علاقوں نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ  ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں گرج چمک شدید بارش متوقع ہے۔

 سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 11 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی,محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری کر دیا گیا,آزاد کشمیر میں گرج چمک، ژالہ باری اور آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہے،شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔

  ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،ایس ڈی ایم اے کی سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے،ممکنہ ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں کو ہیشگی اقدامات کا حکم جاری کرتے ہوئے  شہریوں کو طوفان و بارش کے دوران محفوظ عمارتوں میں پناہ لینے، نکاسی آب کے نظام کی بحالی اور نالوں کی صفائی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  بجلی کے کھمبے، بورڈز اور کمزور ڈھانچوں کو فوری طور پر محفوظ بنایاجائے۔

 یہ بھی پڑھیں: زمین کے گھومنے کی رفتار میں تیزی،سائنسدانوں نے خبردار کر دیا