سردار ذوالفقار کھوسہ کی نماز جنازہ ادا،سیاسی شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت

Apr 10, 2026 | 22:09:PM
سردار ذوالفقار کھوسہ کی نماز جنازہ ادا،سیاسی شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقبال صادق)ڈیرہ غازی خان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم باب بند ہو گیا، سینئر سیاستدان اور کھوسہ خاندان کی بڑی شخصیت سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی نماز جنازہ کرکٹ سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی جبکہ تدفین ان کے آبائی علاقہ بہادر گڑھ میں کی گئی۔

ڈیرہ غازی خان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم باب بند ہو گیا، سینئر سیاستدان اور کھوسہ خاندان کی بڑی شخصیت سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی نماز جنازہ کرکٹ سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، سابق چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ، سابق چیف سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ، سابق نگران وزیر اعلیٰ اور مرحوم کے بیٹے دوست محمد کھوسہ سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما، ضلعی انتظامیہ کے افسران، وکلاء، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جہاں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سردار ذوالفقار کی وفات کے بعد ڈیرہ غازی خان کی فضا سوگوار رہی۔ مرحوم نے اپنی سیاسی زندگی میں صوبہ پنجاب اور خصوصاً ڈیرہ غازی خان کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا اور ایک مضبوط سیاسی روایت چھوڑ کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف آج قوم سےخطاب کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟بڑی خبر آ گئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: