رکن قومی اسمبلی محمود بشیرورک کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

نماز جنازہ معروف عالم دین پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے پڑھائی ، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے

Sep 12, 2026 | 12:06:PM
رکن قومی اسمبلی محمود بشیرورک کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہداقبال رانا) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77کے ایم این اے محمود بشیرورک کی نماز جنازہ گوجرانوالہ میں ادا کر دی گئی ۔
نماز جنازہ معروف عالم دین پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے پڑھائی ,نمازجنازہ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،سابق وفاقی وزیر خرم دستگیراورممبران قومی وصوبائی اسمبلی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
 محمود بشیرورک کی نماز جنازہ میں کمشنر،ڈپٹی کمشنر،سی پی او سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
 محمود بشیرورک 5دفعہ ایم این اے منتخب ہوئے ،وہ وفاقی وزیربھی رہے ہیں،ان کاشمارسینئرلیگی ارکان اسمبلی میں ہوتاتھا اورنوازشریف کے دیرینہ ساتھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
مرحوم کی تدفین گکھڑ منڈی میں ان کے آبائی گاؤں میں کی جائے گی ،نمازجنازہ کے موقع پرگوجرانوالہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔