پیٹرول 15، ڈیزل 100 روپے تک سستا ہونے کا امکان ،وزیراعظم کچھ دیر میں خطاب کرینگے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ، وزیراعظم شہباز شریف عوام سے خطاب کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ڈیزل میں زیادہ کمی کا اعلان کریں گے، پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد ٹالکس کے حوالے سے بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پیٹرول میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :راولپنڈی:مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر پر شدید فائرنگ، فوٹیج بھی سامنے آ گئی