سیاسی و سماجی شخصیات کی ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت 

Sep 10, 2026 | 10:43:AM
سیاسی و سماجی شخصیات کی ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابوبکرارشد)کئی سیاسی و سماجی شخصیات نےساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔ 
پی پی 149، یوسی 122 سے اہم سیاسی و سماجی شخصیات پرمشتمل وفد آئی پی پی سیکرٹریٹ پہنچاجس میں راشد زبیر، ڈاکٹر شاہد، ملک جاوید، حماد، فیصل اور عامرشامل تھے، انہوں نے جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی سے ملاقات کی اورساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان  کیا۔

راشد زبیر اور دیگر رہنماؤں نے مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیاجبکہ شعیب صدیقی نے اس موقع پراستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کا خیرمقدم کیا۔