ملک بھر میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخواسمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تا ہم خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/ جنوبی بلوچستان ، بالائی /جنوب مشرقی سندھ ،مشرقی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں/آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک کا امکان ہے۔ تا ہم بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،پشاور، باجوڑ، خیبر، کرک، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ،ہنگو، وزیرستان اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تا ہم مری، گلیات ،راولپنڈی ، اٹک، چکوال، میانوالی،سرگودھا،لاہور،شیخوپورہ،حافظ آباد، ڈی جی خان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر با رش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تا ہم بعد از دوپہر بارکھان، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار،قلات، خاران ،لسبیلہ،اواران،کیچ، پنجگور اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہفتے اور اتوار کی چھٹی تاحکم ثانی ختم
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تا ہم جامشورو،دادو،حیدرآباد، عمر کوٹ،اسلام کوٹ ، مٹھی ، تھرپارکر ، میرپور خاص ، خیر پوراور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر با رش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت جیکب آباد،سکرنڈ،نوکنڈی 41، تربت اور موہنجوداڑو میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انتباہ: آج (شام/رات)سے 12مئی کے دوران آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!ن لیگ کے سابق رکن اسمبلی انتقال کر گئے