ن لیگ کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی عرفان احمد ڈاہا انتقال کرگئے

May 09, 2025 | 18:27:PM
ن لیگ کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی عرفان احمد ڈاہا انتقال کرگئے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق صوبائی وزیر، رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان احمد ڈاہا انتقال کر گئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مرحوم ایم این اے 145 خانیوال محمد خان ڈاہا کے والد تھے، مرحوم کا نماز جنازہ بعد نماز مغرب لاہور موڑ خانیوال کہنہ1122 کے دفتر کے ساتھ گراؤنڈ میں ادا کیا گیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے سابق رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران ان کے والد سابق صوبائی وزیر، رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنماعرفان احمد خان ڈاہا کی رحلت پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سوگواران سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے دیرینہ رہنما حاجی عرفان ڈاہا کی سیاسی وسماجی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں :اپریل 2025 میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں،سٹیٹ بینک