اپریل 2025 میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں،سٹیٹ بینک

May 09, 2025 | 18:23:PM
اپریل 2025 میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں،سٹیٹ بینک
کیپشن: سٹیٹ بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ورکرز ترسیلات کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق  اپریل 2025 میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں جب کہ اپریل2025 کی ورکرز ترسیلات اپریل 2024 کے مقابلے 13.10 فیصد زائد ہیں۔

سٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 30 فیصد اضافے سے 31.2 ارب ڈالر رہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب سے اپریل میں 72.54 کروڑ ڈالر  اور یو اے ای سے اپریل میں 65.76 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتے اور اتوار کی چھٹی تاحکم ثانی ختم