روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

Jul 09, 2025 | 18:09:PM
روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو کر 284 روپے 47 پیسے پر بند ہوا، یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور، پشاوراور ملتان میں برائلرمرغی کی قیمت میں بڑااضافہ