اگر میری فیملی مشکل میں ہوئی تو یہ شخص ان کیسا تھ ہوگا، شاہ رخ خان کی پرانی ویڈیو وائرل 

Oct 07, 2021 | 21:50:PM
ویڈیو وائرل، فیملی مشکل میں ہوتی، سلمان خان، ساتھ ہوں گے
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ شاہ رخ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ اگر کبھی ان کی فیملی مشکل میں ہوئی تو سلمان خان ہمیشہ ان کی فیملی کے ساتھ ہوں گے۔
آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ خان اور ان کی فیملی ان دنوں مشکل وقت سے گزررہی ہے۔ ایسے میں شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سلمان خان پر بھروسے اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار کی دوسری خفیہ شادی ، اہلیہ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے
یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی سلمان خان کے گیم شو”دس کا دم“ میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔ گیم شو کے دوران ایک موقع سلمان خان شاہ رخ خان سے پوچھتے ہیں زندگی کے نشیب و فراز میں کوئی ہے آپ کے ساتھ؟
سلیو میاں کے سوال کے جواب میں کنگ خان کہتے ہیں سلمان اگر میں کبھی مشکل میں ہوا، دراصل مجھ سے زیادہ اگر کبھی میری فیملی مشکل میں ہوئی تو تم ہمیشہ ان کے ساتھ ہو۔ سلمان، شاہ رخ کی اس بات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے انہیں گلے سے لگالیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:منال خان نامناسب لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں،سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ
سلو میاں اورکنگ خان کی یہ ویڈیو تو پرانی ہے لیکن سلمان خان نے یہ ثابت کردیا کہ شاہ رخ خان کی رائے ان کے بارے میں بالکل صحیح تھی۔ کیونکہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد سلمان خان وہ پہلے شخص تھے جو کنگ خان کے گھر ان کی مدد کو پہنچے تھے۔ اور یہ چیز ان دونوں کے درمیان بہترین دوستی کی مثال ہے۔
واضح رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار سٹار کڈ آریان خان اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں ہیں۔ آج انہیں ایک بار پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا تاہم انہیں ضمانت ملنے کے چانسز کم ہی ہیں۔ اس کے علاوہ این سی بی اہلکار معاملے کی مزید تفتیش کیلئے آریان کے ریمانڈ میں مزید توسیع بھی مانگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ نے اجے دیو گن کیساتھ اشتہارمیں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔۔۔وجہ کیا بنی؟