منال خان نامناسب لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں،سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ

Oct 07, 2021 | 20:49:PM
منال خان نامناسب لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں،سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادی کے بعد ہنی مون کیلئے بیرون ملک گئی اداکارہ منال خان نامناسب لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق نوبیاہتا جوڑااحسن محسن اکرام اور منال خان جو ان دنوں ہنی مون پریڈ پر بیرون ملک ہیں اور وہاں سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں ،ان کی سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ ان کے پرستاروں نے درجنوں میمز بناڈالیں، دیکھتے ہی دیکھتے منال خان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلال شاہ کی وطن واپسی کی درخواست : حریم شاہ نے گانے میں شوہر کو جواب دیدیا
بوبیاہتا جوڑے احسن اور منال ان دنوں اپنے ہنی مون ٹرپ پر ہیں ان کی پہلی منزل تھی مالدیپ جس کے بعد جب وہ پہنچے دبئی۔ اس دوران وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں سے مسلسل رابطے میں رہے ،

دبئی کے ساحل سمندر پر نامناسب لباس میں تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہوئی پرستاروں کے دل کی مراد پوری ہوئی اور انہوں نے اپنے دل کا غبار اور اپنے سٹارز سے محبت کا اظہار میمز بنا بنا کر کیا۔ ایک میم میں تو منال خان کو احسن محسن کے پہلو سے غائب ہی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار کی دوسری خفیہ شادی ، اہلیہ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے