بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار کی دوسری خفیہ شادی ، اہلیہ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

Oct 07, 2021 | 20:27:PM
وکرم بھٹ، دوسری خفیہ شادی، منظر عام
کیپشن: بالی ووڈ ہدایتکار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے ہدایتکار وکرم بھٹ کی دوسری خفیہ شادی منظر عام پر آگئی۔52 سالہ ہدایتکار اور فلمساز وکرم بھٹ کی یہ دوسری شادی ہے جبکہ پہلی بیوی سے ان کی ایک جواں سال بیٹی بھی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وکرم بھٹ نے گزشتہ سال ستمبر میں لاک ڈاؤن کے دوران شویتمبری سونی سے شادی کی تھی جسے انہوں نے اب تک چھپا رکھا تھا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وکرم بھٹ نے اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مبارکباد دی جس سے ان کی شادی کا علم ہوا تاہم انہوں اس پر ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عفت عمر کی پاکستانی گانے ”سن وے ۔۔۔سن وے سجن بے ایمانا۔۔۔پر ڈانس ویڈیو وائرل
دوسری جانب ہدایتکار مہیش بھٹ نے وکرم کی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ وکرم نے گزشتہ سال ستمبر میں شادی کی تھی اور فون کرکے کہا تھاکہ باس شادی کررہا ہوں لیکن کورونا پابندیوں اور صحت کے مسائل کے باعث آپ کو شادی میں مدعو نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وکرم نے اس وقت بتایا کہ ہم شادی کو خفیہ رکھنے والے ہیں، جس پر میں نے کہا کہ تمہاری شادی زیادہ دیر تک خفیہ نہیں رہ سکتی۔

خیال رہے کہ وکرم بھٹ بالی وڈ کے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں، ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی ہیں جن میں غلام، راز سمیت دیگر شامل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Vikram Bhatt (@vikrampbhatt)

یہ بھی پڑھیں: اداکا رہ خوشبو کا سٹیج پررقص۔۔تماش بینوں کو پان بھی کھلائے،ویڈیو سامنے آنے کے بعد کڑی تنقید