اداکارہ عفت عمر کی پاکستانی گانے ”سن وے ۔۔۔سن وے سجن بے ایمانا۔۔۔پر ڈانس ویڈیو وائرل 

Oct 06, 2021 | 22:23:PM
انسٹاگرام کائونٹ، شادی کی ویڈیو شیئر
کیپشن: اداکارہ عفت عمر، ڈانس ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی وی اداکارہ عفت عمر کا پاکستانی گانے ”سن وے ۔۔۔سن وے سجن بے ایمانا۔۔۔وے رولا نئیوں پینا چائیدا“پر ڈانس ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عفت عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر نجی ٹی وی کے ڈرامے آنگن میں شادی کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ پاکستانی فلم ”مکھڑا“کے مشہور گانے ”سن وے ۔۔۔سن وے سجن بے ایمانا۔۔۔وے رولا نئیوں پینا چائیدا“پر ڈانس کر رہی ہیں،اداکارہ کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ابتک 47 ہزار سے زائد لوگ اسے دیکھ چکے ہیں ،مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے ڈانس کو خوب سراہا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ عفت عمر انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور آئے روز اپنی تصاویر اور ویڈیو ز اپنے چاہنے والوں کیلئے شیئر کررہتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعدادڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے۔


یہ بھی پڑھیں: زریں عمر کہاں عدت پوری کرینگی؟ خود ہی بتا دیا