زریں عمر کہاں عدت پوری کرینگی؟ خود ہی بتا دیا

Oct 06, 2021 | 19:31:PM
خوش نصیب عورت، شوہر راضی گیا
کیپشن: زریں عمر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کامیڈی کنگ عمر شریف کی بیوہ زریں عمر نے کہاہے کہ میں وہ خوش نصیب عورت ہوں جس سے شوہر راضی گیا، بیس سال عمر کے ساتھ رہی، ہر سفر میں عمر کے ساتھ ہوتی تھی ۔
24 نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے زریں عمر نے کہاکہ میں خوش ہوں کہ میرے شوہر مجھ سے  ہمیشہ خوش رہے،ان کاکہناتھا کہ میں عمر کے انتقال پرچھ گھنٹے تک ان کے سینے سے لپٹی رہی اور ان سے باتیں کرتی رہی۔
ان کاکہناتھا کہ  عمر نے مجھے ہمیشہ دعا دی، میں اپنے گھر میں ہی عدت پوری کروں گی۔
انہوں نے کہاکہ بیس سال عمر کے ساتھ رہی، ہر سفر میں عمر کے ساتھ ہوتی تھی،زریں عمر نے کہاکہ میرا عمر بادشاہ تھا، بادشاہوں کی طرح اسکا جنازہ ہوا،انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام سے ملنے والی محبت پر شکر گزار ہوں، حکومت پاکستان اور سندھ کی بھی شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ۔۔بلوچستان کے 4 کھلاڑیوں سے متعلق تشویشناک خبرآگئی