شاہ رخ نے اجے دیو گن کیساتھ اشتہارمیں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔۔۔وجہ کیا بنی؟

Oct 07, 2021 | 19:55:PM
آریان، منشیات کیس، گرفتاری، اجے دیو گن، اشتہار منسوخ
کیپشن: شاہ رخ خان، اجے دیو گن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کو مد نظر رکھتے ہوئے اداکار اجے دیوگن کے ساتھ طے شدہ اشتہار منسوخ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کے ساتھ اشتہار طے شدہ تھا تاہم آخری لمحات میں ان کی جانب سے ذاتی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اشتہار میں آنے سے انکار کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اشتہار کے سیٹ پر شاہ رخ خان کی آمد کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل تھیں لیکن اداکار آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کو سامنے رکھتے ہوئے سیٹ پر نہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کو جیل میں کیسا کھانا مل رہا ہے؟
رپورٹ کے مطابق اشتہار کے سیٹ پر 20 سے 25 باؤنسرز تعینات تھے جبکہ صبح سے ہی شاہ رخ کی وینیٹی وین بھی سٹوڈیو میں موجود تھی لیکن دوپہر 3 سے 4 بجے کے دوران اداکار نے اشتہار منسوخ کردیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا گیا ہے کہ شاہ رخ کے انکار کے بعد اب اجے دیوگن ہی اس اشتہار کو مکمل کریں گے۔
خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے گزشتہ ہفتے اتوار کے روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان مندر میں بھگوان کا آشیرواد لینے پہنچیں تو کس چیز کی اجا زت نہ ملی۔۔جانیے