آریان خان کو جیل میں کیسا کھانا مل رہا ہے؟

Oct 07, 2021 | 14:46:PM
شاہ رخ خان اور آریان
کیپشن: ،فائل فوٹوشاہ رخ خان کے بیٹے آریان کا جیل میں کھانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) این سی بی کی جانب سے آریان کو گھر کا کھانا دینے سے انکار کردیا گیا تھا،جیل میں آریان کو کیسا کھانا مل رہا ہے ،تفصیلات سامنے آ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان اور اس کے دوستوں کو گرفتاری کے بعد این سی بی کے دفتر میں کاغذ کی پلیٹوں میں سبزی کا سالن، پوریاں اور دال چاول دیے گئے ،کہا جارہا ہے کہ آریان خان اور ان کے دوستوں کو دیا جانے والا کھانا این سی بی دفتر کے قریب سے ہی منگوایا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے رواں ماہ 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر چھاپہ مارا تھا جہاں پارٹی چل رہی تھی اور اس پارٹی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے مارے گئے چھاپے میں غیر قانونی منشیات برآمد ہوئی تھی اور اُسی وقت آریان خان کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

 آریان خان کو 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا، بعدازاں آریان خان کا 3 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں:    شاہ رخ کی پارٹی میں۔۔۔۔شیرلین چوپڑا کےاہم انکشافات