پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 1500 کلو منشیات ضبط

Dec 07, 2025 | 20:42:PM
پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 1500 کلو منشیات ضبط
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمدمنصور)پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 1500 کلو گرام منشیات ضبط کر لی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز یمامہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول (RMSP) کے دوران بحیرۂ عرب میں ایک کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیتے ہوئے 1500 کلوگرام چرس برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

 سمندر میں منشیات کی اس کامیاب روک تھام سے پاکستان نیوی کے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے پختہ عزم کا واضح اظہار ہوتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی قومی بحری مفادات کے تحفظ اور سمندری حدود میں مؤثر نگرانی کے لیے باقاعدگی سے RMSP کے تحت گشت انجام دیتی ہے۔

 نیوی خطے اور دنیا کے اہم شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اور مربوط سیکیورٹی اقدامات میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہے، جس سے ایک محفوظ اور مستحکم بحری ماحول کو فروغ مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک