انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

Apr 07, 2025 | 18:36:PM
انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 280.47 روپے سے بڑھ کر 280.57 روپے پر بند ہوا۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ درآمدی بل اور دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے ڈالر کی مانگ دیکھی گئی

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسے کم ہوکر 281.96 روپے ،یورو 24 پیسے مہنگا ہوکر 309.09 روپے  ، برطانوی پاؤنڈ  71 پیسے کمی کے بعد 363.15 روپے کا ہو گیا۔یو اے ای درہم 76.73 روپے اور سعودی ریال 74.96 روپے پر ہی برقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری