اسلام آباد میں ترلائی کی مسجد میں خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد میں ترلائی کی مسجد میں خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی۔
حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار نے افغانستان سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی تربیت حاصل کی۔ خودکش بمبار متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے اور کچھ عرصہ پہلے افغانستان سے آیا تھا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق افغانستان میں موجود مختلف دہشگرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں پورے خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ پاکستان میں ہر دہشتگردانہ کاروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔
حکومتی ذرائع کامزید کہنا ہے کہ پوری قوم ایسی مذموم اور بزدلانہ کاروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ مساجد اور معصوم شہریوں پر اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
یادرہے کہ ترلائی کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید ہو چکے ہیں اور متعدد نمازی زخمی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی نئی قیمت آ گئی