جدید قومی شناخت اور ڈیٹا بیس نظام متعارف کرانے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عرفان ملک )وزارت داخلہ نے محفوظ پاکستان کی جانب بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید قومی شناخت اور ڈیٹا بیس نظام متعارف کرانے کا منصوبہ تیارکرلیا۔
UNCI کے ذریعے قومی کریمنل ڈیٹا بینک میں شامل ہر فرد کو منفرد قومی کریمنل شناختی نمبر دیا جائے گا۔
UNCI کو نادرا کے شناختی ریکارڈ سے منسلک کرکے ایک فرد سے متعلق مختلف شہروں اور صوبوں کا ریکارڈ ایک شناخت کے تحت لانے کا منصوبہ بنایاگیاہےجس کے تحت ملک کے کسی بھی حصے میں مطلوب فرد کی فوری شناخت اور متعلقہ ریکارڈ تک رسائی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کے لیے آسان بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کی لوڈشیڈنگ؛ سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ
مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالیٹکس کی مدد سے جرائم کے رجحانات، مشتبہ روابط اور منظم نیٹ ورکس کی نشاندہی میں تفتیش کاروں کو معاونت ملے گی،قومی سطح پر مربوط ڈیٹا نظام سے اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔