ڈالر کی نئی قیمت آ گئی، برطانوی پاؤنڈ 3.58روپے سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ۔انٹربینک میں ڈالر 279.72 روپے سے کم ہوکر 279.71 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے کمی سے 280.75 روپے ، یورو 78 پیسے کمی سے 333.10 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 3.58 روپے سستاہوکر 383.45 روپے جبکہ یو اے ای درہم 5 پیسے مہنگاہوکر 77.25 روپے ،سعودی ریال 4 پیسے مہنگاہوکر 75.41 روپے پر پہنچ گیا۔
ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 3702 پوائنٹس کمی سے 184129 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 188036 کم ترین سطح 183547 رہی۔
یادرہے کہ پی ایس ایکس جمعرات کو یومِ یکجہتی کشمیر کی تعطیل کے باعث بند رہی تھی۔ بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 931 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی