2 سے 5 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Feb 06, 2026 | 17:04:PM
  2 سے 5 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے اگلے 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، چترال، سوات، کالام، مالم جبہ اور شانگلہ میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش یا ہلکی برفباری متوقع ہے۔
اسی طرح بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد،اورہری پور میں بھی موسم خراب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: باغبانپورہ میں نوجوان پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق
محکمہ موسمیات کے مطابق عوام موسمی سرگرمیوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔