روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 282.12 روپے سے بڑھ کر 282.22 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشر دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ کا وہ خواب جو قاتل نے چکنا چور کردیا
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے کمی سے 284.38 روپے،یورو69 پیسے کمی سے 323.78 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 4 پیسے مہنگا ہوکر 384.98 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح یو اے ای درہم 3 پیسے بڑھ کر 77.45 روپے ، سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 75.60 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ثنا یوسف قتل کیس، ملزم سے کتنے پیسے برآمد ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف