ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ کا وہ خواب جو قاتل نے چکنا چور کردیا

Jun 04, 2025 | 18:39:PM
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ کا وہ خواب جو قاتل نے چکنا چور کردیا
کیپشن: ثنا یوسف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی دارلحکومت کے پوش علاقے میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے عمر حیات عرف کاکا نامی ٹک ٹاکر نے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اب ثنا یوسف کی والدہ کی وہ خواہش بھی سامنے آگئی جو انہوں نے اپنی بیٹی سے وابستہ کررکھی تھی ۔
نجی ٹی وی ذرائع نے بتایا کہ وہ کچھ عرصہ قبل ایک معروف مال گئے تھے جہاں ثنا یوسف اور ان کی فیملی سے بھی ملاقات ہوئی، ثنا کی والدہ نے بیٹی کوڈاکٹر بنانے کی خواہش کا اظہار کیاتھا ، ثنا کا کہناتھاکہ ڈاکٹربنوں گی لیکن اپنی ویڈیوز بھی جاری رکھوں گی۔
عثمان بٹ کے مطابق اب جب قتل کی اطلاعات ملی ہیں تو یہی بات ذہن میں آئی کہ اس کی ماں نے کہا تھا کہ ڈاکٹر بن کر چترال کے لوگوں کی مدد کرے گی لیکن اس شخص نے ان کا خواب چکنا چور کردیا،ثنا یوسف کے ویڈیو مواد پر اعتراض نہیں کیا جاسکتا، وہ ہر طبقہ اور ہر عمر کے لوگ دیکھ سکتے تھے،کوئی قابل اعتراض مواد موجود نہیں تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ثنا یوسف قتل کیس، ملزم سے کتنے پیسے برآمد ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف