ثنا یوسف قتل کیس، ملزم سے کتنے پیسے برآمد ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف
کیپشن: ثنا یوسف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے مرکزی ملزم کی جیب سے صرف چند سو روپے برآمد ہوئے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کی جیب سے صرف چند سو روپے برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم کے پاس کوئی بڑی رقم موجود نہیں ہے، تاہم وہ خود کو ایک لینڈ لارڈ کا بیٹا ظاہر کرتا تھا اور اسی بنیاد پر اس نے فارچونر گاڑی کرائے پر لی۔ حالانکہ اس کا والد گریڈ 16 کا ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہے۔
ملزم 29 مئی اور 2 جون کو فارچونر گاڑی میں فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا لیکن اس نے ابھی تک گاڑی کا کرایہ ادا نہیں کیا ۔ قتل کے بعد اس نے بائیک رائیڈ بک کی اور لاری اڈے پہنچا جہاں سے وہ بس میں سوار ہو کر فیصل آباد پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:ثنایوسف کا قتل،ملزم کو ٹک ٹاکر کے گھر کا پتہ کس نے دیا تھا؟ معمہ حل ہوگیا