ٹک ٹاکرثناءیوسف کے گھر کا پتہ ملزم کو کس نے دیا؟معمہ حل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد کے پوش علاقے میں اپنے گھر میں قتل ہونےوالی ٹک ٹاکرثناء یوسف کے حوالے سے ایک اہم انکشاف سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک رپورٹر نے بتایا کہ ملزم فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کا رہائشی ہے جسے سی آئی اے کی ٹیم نے گرفتار کیا، ملزم کے بڑے بھائی نے 2 سال قبل خودکشی کی تھی،ملزم کی والدہ وفات پاچکی ہیں اور والد گریڈ 16 سے ریٹارڈ سرکاری ملازم ہیں، ملزم بے روزگارتھااور لوگوں کی گاڑیوں کےساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر دکھاتا تھا کہ یہ میری گاڑیاں ہیں۔
دوسری طرف ثناء یوسف کے 8 لاکھ کے قریب فالوورزتھے اوراس کے مثبت مواد کی وجہ سے انہیں برینڈز بھی اپروچ کررہے تھے،وہیں سے ملزم بھی ثناء کا فین بنااوراس کی پوسٹس کو لائیک شیئرنگ کرتارہا،یہی سے سوشل میڈیا پر دونوں کا رابطہ ہوا، ملزم نے ملنے کے لیے اصرار کیا توثنا ءنے انکار کیا،پھر اس نے رینٹ کی گاڑی اور ڈرائیور ساتھ لیااور 8گھنٹے تک اسلام آباد میں رکا رہا۔
ثنا ءنے برتھ ڈے گفٹ لینے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ اگرگفٹ بھیجنے ہیں تو اس پتے پر بھجوادیںاور ساتھ ہی گھر کا پتہ دے دیا،یوں ملزم نے ثناء کے گھر کے سامنے جا کر کیک کاٹا اور ویڈیو بنا کرثنا ءکو بھیجی ،وہاں کیک کٹنے اور ایک انجان شخص کی موجودگی پراہل محلہ کوکچھ شک ہواتوملزم وہاں سے چلاگیالیکن ملزم نے بات دل میں رکھ لی،دوتین دن بعد دوبارہ گیا اور یہ قدم اٹھالیا۔
یہ بھی پڑھیں:ثناءیوسف اورقاتل کارابطہ اوردوستی کیسے ہوئی؟اندرکی بات سامنے آگئی
رپورٹر نے سوال اٹھایا کہ سوچنے کی بات ہے کہ یہ صرف ایک فرد ہے یا کوئی گینگ اس کے پیچھے تھا، جس نے گاڑی اور اسلحہ بھی دیا، ملزم خودتوایک بے روزگار شخص تھا تو پھر یہ سب کچھ کیسے کرلیا، جو گاڑی اس نے کرائے پر لی ، اس کا ایک دن کا کرایہ لاکھ ، لاکھ روپے ہے۔