انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، سٹاک ایکس چینج کا مثبت اختتام

Oct 03, 2025 | 18:35:PM
انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، سٹاک ایکس چینج کا مثبت اختتام
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انٹربینک میں ڈالر 281.27 روپے سے کم ہوکر 281.26 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.30 روپے پر برقرار رہا  جبکہ یورو18 پیسے سستاہوکر 333.52 روپے،برطانوی پاؤنڈ 67 پیسے کمی سے 282.77 روپے کا ہوگیا ۔  
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 3 پیسے بڑھ کر 77.56 روپے،سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 75.67 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا بلند ترین سطح پر اختتام  ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے سے 168990 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 169988 کی بلند ترین سطح تک گیاتھا۔گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 168489 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عجیب و غریب ائیرپورٹ،سب کچھ موجود لیکن آج تک کوئی مسافر ہوائی سفر نہیں کر سکا