بسنت تو دھوم دھام سے ہوگی لیکن اس سےپہلےگرفتاریاں بھی دھوم دھام سے ہوں گی

Jan 03, 2026 | 21:07:PM
 بسنت تو دھوم دھام سے ہوگی لیکن اس سےپہلےگرفتاریاں بھی دھوم دھام سے ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں بسنت تو دھوم دھام سے ہو گی لیکن بسنت سے پہلے کسی کو پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں۔ جو قانون توڑے گا وہ حوالات جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کالہور کا دبنگ اعلان سامنے آگیا۔

لاہور کی خاتون کمشنر مریم خان نے واضح اعلان کر دیا کہ لاہور میں 6 فروری سے پہلے پتنگ کی قطعاً اجازت نہیں۔

 کمشنر مریم خان نے کہا، کہ بسنت تو ہو گی لیکن  6 فروری سے پہلے لاہور میں پتنگ بازی کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔

آج لاہور میں خاتون کمشنر مریم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس اہم اجلاس میں’محفوظ بسنت‘ کی تاریخوں اور قوانین کی خلاف ورزی  کرنے میں ملوث پائے گئے لوگوں پر بروقت اور سخت کریک ڈاؤن کی ہدایات کی گئیں۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ محفوظ بسنت کے لیے 100 کیمپس سے 10 لاکھ سیفٹی راڈز موٹر سائیکلوں پر لگائنے کے لئے تقسیم کئے جائیں گے، ان کیمپوں پر موجود اہلکار خود شہریوں کی موٹر بائیکس پر سیفٹی راڈ  نصب کریں گے۔

مریم خان نے کہا کہ محفوظ بسنت کے لیے لاہور ٹریفک انتظامیہ نے 23 روٹس پر "فری رائیڈ " کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور میں بسنت پر بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان

مریم خان نے مزید کہا کہ بسنت صرف لاہور ضلع کی حدود میں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 25 سال بعد بسنت بحال،وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی

یہ 3 روزہ ’محفوظ بسنت‘ 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو ہوگی جبکہ شہر میں پتنگ اور پتنگ اڑانے کے لئے ڈور کی فروخت کی اجازت صرف یکم فروری سے 8 فروری 2026 تک کے لئے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: محفوظ بسنت پر کوئی کمپرومائز نہیں : کمشنر لاہور

کمشنر مریم خان نے واضح کیا کہ  6 فروری 2026ء سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کرنے کی قطعا اجازت نہیں، 3 روزہ محفوظ بسنت کے دوران سیفٹی راڈز کے بغیر کوئی موٹر سائیکل لاہور کی سڑکوں پر نہیں آئے گی۔

واضح رہے کہ مقررہ تاریخوں سے پہلے پتنگ اور ڈور فروخت کرنے والوں پر بھی کریک ڈاؤن ہو گا اور ان کاموں میں ملوث تمام افراد کو بلا امتیاز گرفتار کیا جائے گا۔