لاہور میں 25 سال بعد بسنت بحال،وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)لاہور میں 25 سال بعد میلہ بسنت بحال، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی،لاہور بھر میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہوریوں کو بسنت کی خوش خبری سنادی،بسنت لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو پورے شہر میں منائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت منانے کی منظوری دیدی،بسنت آرڈیننس 2025 پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن ہونگے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ تمام پتنگ فروش اور ڈور رجسٹر اور کیو آر کوڈ کے تحت ہوں گے۔
غیر قانونی پتنگ بازی اور خطرناک ڈور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے ۔
بسنت عوام کی تہذیبی روایت ہے، محفوظ انعقاد اجتماعی ذمہ داری قرار دی گئی ہے۔