محفوظ بسنت پر کوئی کمپرومائز نہیں : کمشنر لاہور

Dec 30, 2025 | 13:38:PM
محفوظ بسنت پر کوئی کمپرومائز نہیں : کمشنر لاہور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل)محفوظ بسنت کے حوالے سے کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کےتحت نوٹیفکیشن پر من وعن عملدرآمد کرانےکاحکم دیا گیا ہے، اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ،سی ٹی او ،ڈی سی ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ،اے سیز و دیگر نے بھی شرکت کی۔

کمشنر مریم خان نے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ اولین ترجیح ،محفوظ بسنت پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہری بھی محفوظ بسنت کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے،لاہور ضلع کی حدود میں 3روزہ ”محفوظ بسنت“6،7،8 فروری 2026 ہوگی۔

پتنگ و ڈور کی فروخت کی اجازت صرف یکم فروری تا 8 فروری ہوگی،6فروری 2026سے پہلے لاہور میں پتنگ بازی کی قطعاً اجازت نہیں۔

مزید پڑھیں:عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ کا بیان سامنے آگیا

تین روزہ محفوظ بسنت کے دوران سیفٹی راڈز کے بغیر کوئی موٹر سائیکل روڈ پر نہیں آئیگی۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اے سیز فوری کریک ڈاون کریں،زیرو غفلت کی بھی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے قریبی اضلاع کو بھی اپنے ایریاز میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی ہے ۔

مریم خان نے کہا کہ مینوفیکچررز،ٹریڈرز،سیلرز کی ای بز ایپ پر آن لائن رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔