روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی 

Feb 02, 2026 | 21:27:PM
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی 
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1پیسے کمی ہوئی ۔ انٹر بینک میں ڈالر  279.77روپے سے کم ہوکر  279.76روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے کمی سے 280.80 روپے ، یورو 34 پیسے  مہنگا  ہوکر 335.20 روپے ،برطانوی پاونڈ 16 پیسے  سستاہوکر 386.77، سعودی ریال ایک پیسے کم ہوکر  75.37 روپے پر آگیاجبکہ یو اے ای درہم  77.23 روپے پر برقرار     ہے۔

یہ بھی پڑھیں:3 فروری کو عام تعطیل کا اعلان