ورلڈبینک کے صدرکا دوررہ خوشاب،انتظامیہ نے3 فروری کو چھٹی کا اعلان کردیا

Feb 02, 2026 | 20:50:PM
ورلڈبینک کے صدرکا دوررہ خوشاب،انتظامیہ نے3 فروری کو چھٹی کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کے شہر خوشاب میں 3 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر خوشاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خوشاب کے شہری علاقوں میں عام چھٹی ہوگی، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مضافات( جوہر آباد) میں تعطیل نہیں ہوگی تاہم خوشاب شہر کے  تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 

خیال رہے کہ ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان کے پہلے دورے کے دوران شہر خوشاب میں واقع اپنےآبائی گھر اور وہاں موجود گردوارہ کا مختصر دورہ کرینگے۔ 

ورلڈبینک کے صدر کے دورہ کے موقع پر تیاریاں عروج پر ہیں ۔شہر کو پورٹریٹ اور بینرز سے سجا دیا گیا۔گردوارہ کی تزئین و آرائش کا کام بھی زوروشور سے جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں خوشاب کے شہری علاقوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں :  4فروری کی چھٹی؟وزیراطلاعات پنجاب نے بیان جاری کردیا