شادی کی تقریب سے واپسی پر بچی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر جاں بحق

Dec 01, 2025 | 21:25:PM
شادی کی تقریب سے واپسی پر بچی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میر ظفرالله )گھوٹکی کے علاقے خان پورمہر میں بچی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگئی۔ چھوٹی بچی کی لاش گھر پہنچنے پر   کہرام مچ گیا۔

گھوٹکی میں خان پور مہر کے گاؤں دوست علی  میں 8سالہ بچی امبرین ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی ۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ امبرین شادی کی تقریب سے واپسی پر گھروالوں کے ساتھ  ٹریکٹر ٹرالی پر سوار تھی کہ اچانک گر کر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی۔ امبرین کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،بچی کی لاش دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون نے اپنے دو معصوم بچوں کو ذبح کر ڈالا، پولیس نے گرفتار کرلیا