صدر زرداری نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کا نیا قانون سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی روکنے کی صلاحیت مضبوط بنائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قانون میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے، بل میں تین سال کا سن سیٹ کلاز شامل ہے تاکہ مدت محدود رہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا تیانجن میں ’’لوبان ورکشاپ ایکسپیرینس ہال‘‘ کا دورہ
ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق قانون میں عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات شامل کیے گئے ہیں، یہ قانون پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم قدم ہے۔