انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا

May 30, 2025 | 19:42:PM
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان،کاوش میمن)انٹربینک میں کاروبار کے اختتام میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا  گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کی کمی ہوگئی،انٹربینک میں ڈالر 282.07 روپے سے کم ہوکر 282.02 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسے بڑھ کر 284.40 روپے ،یورو 2 روپے مہنگا ہوکر 322.89 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 17 پیسے اضافے سے 383.58  روپے  پرآگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:بڑی عید پر بڑی چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 8 پیسے کمی سے 77.51  روپے ، سعودی ریال 15 پیسے کم ہوکر 75.73 روپے کا ہوگیا۔

ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت  اختتام  ہوا،100 انڈیکس 719 پوائنٹس کے اضافے سے 119691 کی سطح پر بند ہوا ،100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 119913 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی،100 انڈیکس کی کم ترین سطح 118771 پوائنٹس رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 118971  کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا سستا ہوگیا