حکومت نے عیدالاضحیٰ کیلئے تعطیلات کا اعلان کردیا

May 30, 2025 | 18:35:PM
حکومت نے عیدالاضحیٰ کیلئے تعطیلات کا اعلان کردیا
کیپشن: چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)حکومت نے عیدالاضحیٰ کیلئے تعطیلات کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کیلئے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، ملک بھر میں جمعہ سے پیر تک (6 تا 9 جون) عید کی تعطیلات رہیں گی۔کابینہ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

تعطیل کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، بینکس بند رہیں گے۔

واضح رہے  تعلیمی اداروں میں پہلے سے ہی  موسم گرما کی چھٹیاں  چل رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستیں نظرثانی کیس؛الیکشن کمیشن اور پیپلزپارٹی نے تحریری معروضات جمع کرادیں

 دوسری جانب لاہور میں عید قربان پر( ایل ڈبلیو ایم سی) صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ ،نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

 نوٹیفیکیشن کےمطابق عید قربان پر  'ایل ڈبلیو ایم سی'  عملےکی ہفتہ اور اتوار کے روز بھی تینوں شفٹوں میں صفائی آپریشن جاری رہیگا، بس سٹینڈ، کمرشل مارکیٹس اورعوامی رش کےمقامات پر اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے،عید قربان کیلئے لگی مویشی منڈیوں میں ایل ڈبلیوایم سی کا عملہ متحرک ہے۔

 سی ای او 'ایل ڈبلیو ایم سی'بابرصاحب دین کاکہنا ہےکہ عید پر15ہزارسےزائد ورکرزتینوں شفٹوں میں تعینات ہیں۔

  عید گاہوں، جامع مساجد اور قبرستان جانیوالے راستوں پرصفائی جاری ہے۔

 1500جامع مساجد، عیدگاہوں اور 268 قبرستانوں میں صفائی ہوگی،عید صفائی آپریشن کی نگرانی کیلئےکنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔