سونا سستا ہوگیا
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی پر پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کمی سے 3302 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
ادھر پاکستان میں بھی سونا 700روپے فی تولہ سستا ہوگیا،جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت3لاکھ48ہزار600روپے ہو گئی ۔
10گرام سونا 599روپے سستا ہوا،10گرام سونا 2لاکھ98ہزار868روپے کا ہوگیا۔
ایک تولہ چاندی 3380 روپے پر برقرارہے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی عید پر بڑی چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں