پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرمیں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوکر 463136 روپے پر آگیا،دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کم ہوکر 397064 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 39 روپے کی کمی سے 7059 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر سستا ہو کر 4406 ڈالر پر آ گیا۔
دوسری جانب امریکا میں روزگار کے توقعات سے بہتر اعدادوشمار کے بعد رواں ماہ شرح سود میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت دباؤ کا شکار ہوگئی۔
پیر کو اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4406 ڈالر فی اونس پر آگئی، جبکہ دسمبر کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,452.20 ڈالر فی اونس پر آگئے۔
گزشتہ جمعہ کو بھی سونے کی قیمت میں تقریباً 1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول صارفین کیلئے بڑا جھٹکا! قیمت دگنی ہو گئی
امریکی اعدادوشمار کے مطابق اگست میں ملازمتوں میں اضافہ توقعات سے کہیں زیادہ تیزی سے ہوا، جبکہ بے روزگاری کی شرح 4.1 فیصد پر برقرار رہی۔ مضبوط لیبر مارکیٹ نے سرمایہ کاروں کے درمیان یہ توقعات بڑھا دی ہیں کہ امریکی مرکزی بینک، فیڈرل ریزرو، رواں ماہ شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے۔
اب سرمایہ کاروں کی نظریں رواں ہفتے جاری ہونے والے امریکی مہنگائی کے اہم اعدادوشمار پر مرکوز ہیں۔ پروڈیوسر پرائس انڈیکس (PPI) جمعرات جبکہ کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) جمعہ کو جاری کیا جائے گا۔