گورنمنٹ سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کیلئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پرائمری سکولوں میں حاضری صبح 7:30 بجےجبکہ چھٹی دوپہر 1:35 پر ہوگی۔ اسمبلی میں طلباء کی اخلاقی تربیت، مختلف موضوعات پر تقاریر اور عملی سرگرمیاں لازمی قرار دیدی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک اضافہ؟وزیر تعلیم نے آخر کار بیان جاری کر دیا
سکولوں میں طلباء کو ہفتے میں تین دن تقاریر اور تین دن خاکوں کے ذریعے اخلاقی تعلیم دینے، سکول سربراہان کو ہر ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر بزمِ ادب کے انعقاد کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے
بزم ادب کے بعد آخری تین پیریڈز میں سٹاف میٹنگ اور رجسٹرز مکمل کئے جائیں گے.
اساتذہ کی کمی یا طویل رخصت کی صورت میں ہیڈز اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ کلاسز لیں گے.
تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو سکولوں میں ٹائم ٹیبل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔