سکولوں میں چھٹیاں؟ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کی تردید

تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک اضافے کے نوٹیفکیشن کی اصل حقیقت سامنے آگئی،وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے دستاویز کو من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیدیا،اگر ضرورت پڑی تو آن لائن کلاسز کو برقرار رکھا جائے گا :ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز

Mar 30, 2026 | 10:59:AM
سکولوں میں چھٹیاں؟ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کی تردید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک اضافے کے نوٹیفکیشن کی اصل حقیقت سامنے آگئی ، وزیر تعلیم سندھ نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ  تمام سکول معمول کے مطابق ہی کھلیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کی سختی سے تردید کر دی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جعلی دستاویز میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ "اسمارٹ لاک ڈاؤن” اور "ایندھن کی قلت” کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 15 اپریل تک چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔

 اس جھوٹے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ چھٹیوں کے باوجود امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے میں کتنے دن سکول بند رہیں گے؟وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کر دیا

 سید سردار شاہ نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ دستاویز مکمل طور پر من گھڑت اور گمراہ کن ہے، انہوں نے عوام اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع کو شیئر کرنے سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے آنے والی خبروں پر یقین کریں۔

 وزیر تعلیم کے مطابق سکول معمول کے مطابق کھلیں گے اور تعطیلات میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ میں تعلیمی ادارے یکم اپریل کو کھلیں گے یا نہیں؟ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کا اہم بیان سامنے آگیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رفیعہ ملاح کا کہنا ہے کہ فی الحال تعلیمی اداروں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،اگر ضرورت پڑی تو آن لائن کلاسز کو برقرار رکھا جائے گا ۔

رفیعہ ملاح کا مزید کہناہے کہ بھارت، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ سمیت کئی ممالک توانائی بحران کا شکار ہیں،وہاں پیٹرول پمپس پر قطاریں لگی ہیں،پاکستان میں صورتحال بہتر ہے اور یہاں توانائی کا کوئی بڑا بحران نہیں۔

 علاوہ ازیں سندھ کے وزراءکا کہنا ہے وفاق نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو سندھ حکومت بھی عمل کرے گی۔ 

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کیلئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق پرائمری سکولوں میں حاضری صبح 7:30 بجےجبکہ چھٹی دوپہر 1:35 پر ہوگی۔ اسمبلی میں طلباء کی اخلاقی تربیت، مختلف موضوعات پر تقاریر اور عملی سرگرمیاں لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

 سکولوں میں طلباء کو ہفتے میں تین دن تقاریر اور تین دن خاکوں کے ذریعے اخلاقی تعلیم دینے، سکول سربراہان کو ہر ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر بزمِ ادب کے انعقاد کی کی ہدایت کی گئی ہے۔