پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے

Mar 30, 2026 | 11:39:AM
پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے، ہفتے میں 5 دن سکول کھلا کریں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہفتے میں تین یا چار دن تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی ہائبرڈ نظام نہیں چلے گا۔

 میٹرک کے 246 امتحانی سنٹرز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک اضافہ؟وزیر تعلیم نے آخر کار بیان جاری کر دیا

رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعلیمی کلینڈر میں تبدیلی لارہے ہیں، آئندہ سال امتحانات دینے والے امیدواروں کو پورا وقت ملے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے خوشی کی خبر،بڑا اعلان کر دیا گیا

 یقیناً آن لائن کلاسسز میں بچوں کیلئے لیکچرز پر مکمل توجہ دینا مشکل عمل ہے، 70 فیصد مفت درسی کتب پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پہنچا دی گئی ہیں۔