پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی وفات کی افواہیں بے بنیاد قرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی )سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی وفات سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔
جیل حکام کے مطابق یاسمین راشد خیریت سے ہیں اور اس وقت جیل میں موجود ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ان کی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔
جیل انتظامیہ کے مطابق یاسمین راشد کو معمول کے طبی معائنے کے لیے وقتاً فوقتاً پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)، حمید لطیف ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال لے جایا جاتا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔
جیل حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان پہلی بار انٹرنیشنل اولیو کونسل کا مستقل رکن بن گیا