بارشوں سے کتنانقصان ہوا؟ پی ڈی ایم اے نے اعداد و شمار جاری کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری، لاہور، شیخوپورہ، اٹک اور گوجرانوالہ میں بارش ہوئی،اس کے علاوہ گجرات، سیالکوٹ،حافظ آباد، چکوال اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18 شہری جاں بحق ہوئے،مون سون بارشوں کی وجہ سے 27 گھر متاثر اور 57 شہری زخمی ہوئے،زیادہ اموات کچے مکانات،خستہ عمارتیں اور چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق خانیوال اور اوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 شہری جاں بحق ہوئے،منڈی بہاؤ الدین میں 2 بچے بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوئے، حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: کھارادر میں رہائشی عمارت کی چھت گرگئی
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کاکہناہے کہ مون سون بارشوں کا پہلا سپیل کل تک جاری رہے گا،پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کے انتظامات مکمل ہیں،لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔