کراچی: کھارادر میں رہائشی عمارت کی چھت گرگئی

Jun 30, 2025 | 10:56:AM
کراچی: کھارادر میں رہائشی عمارت کی چھت گرگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے کھارادر میں بوسیدہ رہائشی عمارت کی چھت گر گئی۔

پولیس کے مطابق 7 منزلہ عمارت کی ٹنکی گرنے سے زینوں اور کوریڈور کو نقصان پہنچا، اسنارکل کی مدد سے عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کو نکال لیا گیا،عمارت کے  4اپارٹمنٹس میں 22 لوگ پھنسےہوئے تھے۔

 عمارت سے ریسکیو کیے گئے شخص کاکہناہے کہ  ٹنکی گرنے سے عمارت کا حصہ گرا، عمارت 1997 میں بنی تھی، کچھ عرصہ پہلے رہائشیوں نے عمارت کی مرمت کروائی تھی، حادثے میں فلیٹ میں کافی سامان کا نقصان ہوا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران عمارت کی چھت بوسیدہ ہونے سے گری۔

یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس:سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی

راولپنڈی کے نیو صرافہ بازار میں خستہ حال عمارت کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو حکام کے مطابق4 زخمی افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور دوشدید زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔