خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس:آمنہ عروج کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت
معروف ڈرامہ نگارکے وکیل نے وکالت نامہ جمع کروا کر مزید دلائل کیلئےمہلت طلب کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرّحمٰان قمرکے وکیل نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا کر مزید دلائل پیش کرنے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کرلی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خلیل الرّحمٰان قمر کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرمہ آمنہ عروج کی سزا معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اس درخواست پر سماعت کی۔
خلیل الرّحمٰان قمر کے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرواتے ہوئے درخواست کی کہ دلائل کے لیے مزید مہلت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:کام کے بدلے ناجائزمطالبات: اداکارہ مہربانو نےاہم انکشاف کردیا
واضح رہے کہ آمنہ عروج نے اپنی سزا معطلی کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔اپیل میں انسدادِدہشت گردی کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دے کربری کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔